اسلام آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد(نیوزٹویو) اسلام آباد میں پتنگ بازی پر دفعہ 144 نافذ ہے۔جاری شدہ نوٹیفکیشن کا اطلاق دو ماہ تک ہوگا،خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسسٹنٹ کمشنرز ،میجسٹریٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پتنگ بازی کی پابندی کو سختی سے یقینی بنائیں،پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسلام آباد کے شہریوں اور والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں، کیونکہ اس کی وجہ سے قیمتی املاک کے نقصان اور جانوں کے ضیائع کا خدشہ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں