الیکشن کمیشن کی خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل کیلئےہدایات جاری

  خیبرپختونخوا (نیوزٹویو)الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں انتخابی عمل کیلئےہدایات جاری کردیں ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون  لے جانے یاتصویر بنانے پر پابندی ہو گی۔ووٹنگ کے عمل پر کسی کو اثرانداز نہیں ہونے دیاجائےگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر کارروائی کی جائے گی۔ پریذائیڈنگ افسر تمام اانتظامات کی نگرانی کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے مردوں اور خواتین کیلئے پولنگ اسٹیشن پرالگ الگ راستوں کے انتظام کی ہدایت کی ہیں۔ مشترکہ پولنگ اسٹیشن کی صورت میں فارم سترہ کے کالم میں اندراج کرناہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپر اکاؤنٹ فارم پرکرنا ضروری ہے۔امیدواروں اور ایجنٹس کے دستخط بھی لینے ہوں گے۔ دونوں فارمز پرسینئر اے پی او کے دستخط کرانے ہوں گے۔الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ دونوں فارم مکمل کرکے آراو کو جلد پہنچانا ضروری ہوگا۔تمام انتخابی سامان متعلقہ آراوکو پہنچانا ضروری ہے۔پولنگ افسر ووٹر کا اصلی شناختی کارڈ چیک کریں گے۔سیکیورٹی اہلکار پریذائیڈنگ افسر کے احکامات کے پابند ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی ہدایت بھی جاری کر دی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں