اورنج لائن اور میٹرو بس میں طلبہ مفت سفرکرسکیں گے

لاہور(نیوزٹویو) پنجاب کابینہ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین اور  میٹرو بس پر سفر کرنے والے طلبا و طالبات کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت  ہونے والے صوبائی کابینہ کے 9 ویں اجلاس  میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور کے طلبا و طالبات کو اب یونیفارم میں میٹرو ٹرین اور میٹرو بس پر مفت سفر کی سہولت ہوگی۔

نگران کابینہ نے سابق دور میں خلاف ضابطہ 56 کمپنیوں کونمک کی کان کنی کے لیے جاری لائسنس منسوخ کرنےکا فیصلہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں