اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، ڈومیسٹک پروازوں میں کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد

اسلام آباد(نیوزٹویو) پاکستان کی پروازوں میں 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دوران  ملک بھر میں تمام ڈومیسٹک پروازں   میں کھانے اور اسنیک کی فراہمی پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرواز میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فوری طورپر دوران پرواز کھانے پر پابندی لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں نوٹفیکیشن سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے جاری کی۔ نوٹفیکیشن میں کہا گیا کھانے کی فراہمی پر پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے پھیلاؤ کے پیش نظر کی گئی ہے۔اس حوالے سے تمام متعلقہ ایئرلائنز اور اداروں کو نوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرا صحت اور تعلیم کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جبکہ این سی او سی نے ویکسی نیشن مہم اور اہداف کا حصول بھی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں