ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے 2 سال سےٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کرائی ہے۔ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمد کیے ہیں اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے ہیں۔ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں