ایف بی آر کا ٹیکس دہندگان کے لیے دفاتر رات 10بجے تک کھولنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزٹویو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کے لیے دفاتر رات 10 بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کےمطابق 30 اور 31 مئی کو ایف بی آر کے علاقائی دفاتر رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے  جب کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کو سہولت پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی مجاز برانچزبھی 30 اور 31 مئی کو رات 10بجے تک کھلی رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں