ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوزٹویو)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ذرائع نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام کرنے سے روک دینے کی تصدیق کی ہے۔ احمد اویس اب عدالت میں حکومتِ پنجاب کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے لاہور ہائی کورٹ کا حمزہ شہباز کے حلف کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے کہا تھا کہ گورنر پنجاب کو نوٹس ہی نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کو سنا گیا ہے۔احمد اویس کا کہنا تھا کہ صدرِ پاکستان کیس میں فریق نہیں تھے۔ انہیں کیسے ہدایات جاری ہو سکتی ہیں۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین کے تحت صدر اور گورنر کو ہدایات جاری نہیں کی جا سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں