بارش کے باعث اسلام آباد میں انتظامیہ متحرک،ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر بارش کے باعث مختلف علاقوں میں اسلام آباد انتظامیہ متحرک ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی ہے کہ اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،جس کے پیشِ نظر اسسٹنٹ کمشنرز اور ریسکیو ایم سی آئی عملے کے ہمراہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایت جاری کی گی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا مزید کہنا ہے کہ پیشگی اقدامات کی بدولت اس وقت ای الیون ،جی نائن، ایچ تیرہ، آئ نائین ،ایف سیون اور جی سیون کی کچی آبادی سے گزرنے والے نالوں میں پانی کی سطح نارمل اور کنٹرول میں ہے، اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں