بس پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق،۲۸خواتین زخمی،بس پل سے نیچے گرگئی

اٹک میں حسن ابدال کے قریب نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پوليس کے مطابق فائرنگ کے بعد بس پل سے نیچے گر گئی جس کے باعث ۲۸ خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔حادثے کا شکار بس خواتین کو حسن ابدال سے ہری پور لے کر جا رہی تھی۔ زخمی خواتین بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ۵ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں