بلوچستان، پاک فضائیہ کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری

کوئٹہ (نیوزٹویو)قدرتی آفات میں قوم کی خدمت میں پیش پیش پاک فضائیہ کوئٹہ کے مشرق میں واقع قلعہ عبد اللہ میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں میں مصروفِ عمل ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی خصوصی ہدایت پر پاک فضائیہ کے بیسز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ ان ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر اس قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک فضائیہ کی جانب سے 41  خیمے اور 600 راشن کے تھیلے جن میں 12000 کلو گرام بنیادی اشیائے خوردونوش اوراجناس شامل ہیں ضرورت مند خاندانوں میں تقسیم کیا گئے۔ مزید براں پاک فضائیہ کی پیرامیڈیکل ٹیم نے 410 مریضوں کا طبی معائنہ بھی کیا۔

ترجمان پاک فضائیہکے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نےپاک فضائیہ کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن مدد کی ہدایات دیں،علاوہ ازیں پاک فضائیہ ضرورت مند خاندانوں تک اشیاء ضروریہ پہنچا رہی ہے جن کے گھر قدرتی آفت میں تباہ ہوئے ہیں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں