بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ،پلرکی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جاں بحق

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور  جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بھارہ کہو  واقعے میں جاں بحق مزدوروں کی تعداد 2 ہوگئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد تین ہے جن کی حالت  تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

جائے حادثہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، ملبہ ہٹانےکے لیے انتظامیہ نے بڑی کرین منگوالی ہے، ملبے تلے مزید افرادکے دبے ہونےکا خدشہ بھی ظاہرکیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرنےکی ہدایت کی ہے۔

وزیر داخلہ نے چئیرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو حادثےکے ذمہ داروں کا تعین کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔

اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنادی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹریلرکی پلرکو ٹکر سے شٹرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں