تھانہ جاتلی پولیس نے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06 قمارباز گرفتار کر لیے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ جاتلی  پولیس کی کاروائی میں مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے 06 قماربازوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔  داؤ پر لگی رقم 77ہزار300روپے، 07موبائل فونز اور مرغے بھی برآمد کر لیے گئےہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں لطیف، عابد، راحیل، سیرت، خورشید اور بابر حسین شامل ہیں۔ ایس پی صدر کی جانب سے ایس ایچ او جاتلی اور  پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے۔ ایس پی صدر کا مزید یہ کہنا تھا کہ جواء ایسا جرم ہے جو دیگر جرائم کا سبب بنتا ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں