تیز بارش اور ژالہ باری،آئیسکو ریجن کے متعدد علا قوں میں بجلی کی فراہمی معطل

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں خصوصا  اسلام آباد راولپنڈی اور جھلم سرکلز میں تیز بارش اور ژالہ باری سے بجلی کی فراہمی متعدد علا قوں میں معطل ہو گئی ھےآئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق نےتمام فیلڈفارمیشنز کو بجلی کی سپلائی جلد بحال کرنےکے احکامات جاری کر دئیےہیں آئیسکو ترجما ن کے مطابق اسلام آباد سرکل کے 13, راولپنڈی سرکل کے 49 اور جھلم سرکل کے 25  فیڈر ٹرپنگ اور فالٹ کی و جہ سے بند ہو گئے متاثرہ علاقوں میں انگوری پتریاٹہ سکیم 1 سٹی سوہاوہ دینہ 3 مشین محلہ سول لائن گوجر خان پکوال شامل ہیں لہتراڑ سکھو گلستان کالونی جیل پارک کلر سیداں نیو روات ساگری مندرہ کہوٹہ سٹی فیڈرز پربھی بجلی کی سپلائی متاثرہوئی ہے جن علاقوں میں موسم بہتر ھو گیا ھے آئیسکو آپریشن سٹاف نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ہےموسم کی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں شکایات کے اندراج کے لئے ہلپ لائن نمبر  118 یا سی سی ایم سی کے نمبرز 9252933.6 پر کال کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں