اسلام آبادکےندی نالوں،نشیبی علاقوں میں دفعہ144نافذ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن  نےاسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے حوالے سے ندی نالوں میں 144دفعہ کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیاہے۔کورنگ نالہ ، راول ڈیم، سملی ڈیم اور سواں سمیت اسلام آباد کی حدود سے گزرنے والے خطرناک قرار دئیے گئے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ نشیبی علاقوں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن  کے مطابق عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ نوٹیفیکیشن آج سے ہی فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔ مون سون بارشوں کے حوالے سے ایمر جنسی نمبر کابھی اجراء کر دیا گیا ہے۔ بارشوں کے باعث ہنگامی صورتحال میں 16 پر کال کر کے اطلاع دیں۔ایمر جنسی نمبر چوبیس گھنٹے فعال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں