حیران کن واقعہ، چور دن دہاڑے اسٹور میں واردات کرکے کیسے فرار ہوا، لوگ دیکھتے رہ گئے

کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں چور نے دن دہاڑے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے تھیلا بھر کر سامان نکالا اور اور باآسانی فرار ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو نے پوری دنیا کے صارفین کو حیران کردیا کہ جس میں ایک سائیکل سوار نوجوان دن کی روشنی میں ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور سے چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس ویڈیو کو لیان میلینڈیز نامی ایک خاتون صحافی نے شیئر کیا جس کو 5ملین سے زائد لوگوں نے دیکھا اور اپنے کمنٹس میں ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔مذکورہ ملزم سائیکل پر ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آیا اور سیدھا ایک شیلف کے پاس جاکر سامان نکالا اور ایک بڑے سے تھیلے میں رکھنا شروع کردیا۔ اس دوران وہاں موجود خریدار میلینڈیز اور سیکیورٹی گارڈ نے اس کی ویڈیو بنائی۔سامان اپنے تھیلے میں رکھنے کے بعد اس نے اسے سائیکل پر رکھا اور ان دونوں کے سامنے سے گزر گیا، جیسے ہی وہ وہاں سے گزرا تو گارڈ نے اس سے تھیلا چھیننے کی کوشش کی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور وہ آرام سے باہر چلا گیا۔خاتون صحافی نے جیسے ہی وہ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی تو دیکھتے دیکھتے وائرل ہوگئی اور ویڈیو پر 5.7ملین مرتبہ لائیکس اور کمنٹس کیے گئے۔واضح رہے کہ کیلیفورنیا میں اس طر ح کسی بھی اسٹور سے سامان چوری کرنے (شاپ لفٹنگ) کو پہلے سنگین جرم سمجھا جاتا تھا تاہم سال2014 میں پروپوزیشن 47 کے نام سے ایک شہری قانون نے اس بحث کو جنم دیا کہ جرم کتنا سنگین ہے؟ جس کے تحت سامان950ڈالر سے کم مالیت کی چوری کرنا جرم کی بجائے” بدعنوانی” سمجھا جائے گا جس کی وجہ سے مجرم کیخلاف جرمانے کو کم کیا جائے گا۔وائرل ویڈیو نے اس حوالے سے ایک بہت بڑی آن لائن بحث چھیڑ دی ہے، بہت سے صارفین نے محسوس کیا کہ لڑکے کو سزا ملنی چاہئے تھی۔ انہوں نے قانون کو کسی سنگین جرم کے لیے اس قدر نرمی کرنے پر بھی سخت تنقید کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں