خواتین استازہ کی سکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اساتذہ زخمی، ہسپتال منتقل

مستونگ (نیوز ڈسک)صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خواتین اساتذہ کی اسکول وین پر فائرنگ سے 4خواتین اساتذہ زخمی ہوگئی ، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین اساتذہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کہ فائرنگ کاواقعہ پڑنگ آبادکےعلاقےمیں پیش آیا، واقعے کے بعد لیویزحکام موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی ہے۔یاد رہے گذشتہ بلوچستان کے ضلع مستونگ کے نواحی علاقہ شیرین آب روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جمیل احمد سکنہ زہری ٹاون کوئٹہ شدید زخمی ہوگیا تھا ، فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔اس سے قبل مارچ میں مستونگ میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم ہوا تھا ، حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں