پولیس کی بہادری سے مقابلے میں ۳ ڈاکو ہلاک

خیرپور: پولیس نے مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک کے مطابق تحصیل کنگری میں جتوئی کی حدود میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی تو اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ایس ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو مارے گئے جن کی شناخت وقار سولنگی، دھنی بخش ابڑو اور علی ڈنو ابڑو کے ناموں سے ہوئی جب کہ ڈاکوؤں سے 2 کلاشنکوف اور ایک ریپیٹر سمیت دیگراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں پر ضلع کے مختلف تھانوں میں جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں