راولپنڈی کے نشیبی علا قوں میں بارش سےتبا ہی،بچی نالے میں ڈوب کرجاں بحق

اسلام آباد(نیوزٹویو) راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بارش نے تباہی مچادی راولپنڈی حبیب کالونی میں پانچ سالہ بچی نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی بچی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ ڈھوک رتہ میں متعدد بھینسیں پانی میں ڈوب گئیں بھینسوں کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نےپانی سے نکالااسکیم تھری افضل ٹاؤں کی گلیاں پانی میں ڈوب گئیں گھروں میں بھی پانی داخل ہو گیا لیکن کوئی بھی لوگوں کی مدد کو نہ پہنچ سکا شہریوں کوانتہا ئی مشکلات کا سامنا ہے بارش سے ڈھوک کالاخان،  صادق آباد،  جاوید کالونی،  آدڑہ ،ندیم کالونی،  شکریال،  سمیت شہر کینٹ کے متعدد نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرئ کی مدد کرتے رہے بارش کے دوران شہری ا نتظامیہ کی کارکردگی انتہا ئی ناقص رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں