ریسکیو 1122راولپنڈی کا ضلعی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کا مقابلہ

راولپنڈی (نیوزٹویو) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 راولپنڈی کی کمیونٹی سیفٹی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرعلی حسین کی زیر نگرانی ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو رضاکاروں کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کمیونٹی ایمرجنسی رسپانس مقابلوں کا انعقاد کیا جس میں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کی ٹیموں نے شمولیت کی ان مقابلوں کا انعقاد ریسکیو اینڈ کمیونٹی اسٹیشن راولپنڈی میں کیا گیا

۔ مقابلوں میں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مریضوں کی درجہ بندی کرنا، ابتدائی طبی امداد دینا، آگ لگنے کی صورت میں بروقت کاروائی کرنا ، بلڈنگ گرنے کی صورت میں مریضوں کی تلاش اور نکالنے کی کوشش کرنا، ڈوبنے والے شخص کو بچانے کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا ۔ ان مقابلوں میں کمیونٹی سیفٹی ونگ راولپنڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیلنج میں پہلی پوزیشن حاصل کی جیتنے والی ٹیم اگلے ماہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے نیشنل سی ای آرٹیز ریسکیو چیلنج میں ضلع راولپنڈی کی نمائندگی کرے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں