سعودی عرب،3 بیٹیوں کو ذبح کرنے والے شہری کا سر قلم

مکہ مکرمہ (نیوزٹویو) مکہ مکرمہ میں 3 بیٹیوں کو ذبح کرنے والے سعودی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 3 بیٹیوں کو ذبح کرنے پر سعودی شہری کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔اس سے قبل سعودی عرب میں دہشت گردی کے الزام میں ایک ہی دن میں81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا تھا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق عبادت گاہوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے، سیکیورٹی اہلکاروں کے قتل، بارودی سرنگیں بچھانے، اغواء، تشدد، عصمت دری اور مسلح ڈکیتی جیسے جرائم میں ملوث 81 افراد کا سر قلم کیا گیا۔خیال رہے کہ ایک ہی دن میں 81 افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد کا یہ پہلا واقعہ تھا، گزشتہ برس اتنے ہی افراد کو پورے سال میں سزائے موت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں