سعودی عرب  کی تمام ائیرلائنز کیلئے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو)سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مملکت کے لیے آپریشنز کرنے والی تمام ائیرلائنز کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب آنے والے تمام ائیرلائنز مسافر مقرر کردہ حد سے زیادہ سامان لوڈ کرنے سے اجتناب کریں جب کہ چیک ان کرتے وقت صرف مقررہ حد کے وزن کے سامان والے بیگیج کو جہاز میں بھیجا جائے۔

سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ ٹکٹ جاری کرتے وقت سامان کے وزن کی مقررہ حد کی پالیسی واضح لکھی ہوتی ہے لیکن مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ ائیر لائنز مسافروں کا مقررہ حد سے زیادہ سامان وصول کرتی ہیں اور زیادہ سامان والے بیگیج سے جہاز کو تکنیکی طور پر مشکلات ہوتی ہیں۔

سعودی ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ ہدایات نامے کی خلاف ورزی پر  ائیر لائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں