سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی

کراچی(نیوز ڈسک) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ کوبجٹ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصداضافہ کیاجارہاہے، محکمہ تعلیم کامجموعی بجٹ13 فیصد بڑھا کر 268.424 ارب ، محکمہ صحت کامجموعی بجٹ 20فیصدبڑھاکر181.217ارب اور بلدیاتی اداروں کی گرانٹ کوبڑھاکر82ارب روپے کر دیا گیا ہے۔سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی اور سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ، نئےمالی سال کےبجٹ کامجموعی حجم14کھرب77ارب روپےہے ،اجلاس میں پلاننگ ڈپارٹمنٹ نےاگلےمالی سال کی اےڈی پی کےحوالے سےبریفنگ دی اور مالی سال کی ڈمانڈز فارگرانٹس اورسپلیمینٹری گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں