سٹیلائٹ ٹاون کے گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی، 6 فیڈرز کی بجلی معطل، شہریوں کو مشکلات کا سامنہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) 132 کے وی گرڈ اسٹیشن سٹیلائٹ ٹاون کے مین ہول میں آتشزدگی۔ گرڈ اسٹیشن سے منسلک 6 فیڈرز کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔  شکریال فاروق اعظم روڈ، محمد دین نوراں روڈ، شمس آباد اصغر مال اور گردونواح کے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ شہریوں کو گرم موسم میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ آپریشن اور جی ایس او کی ٹیموں نے بجلی بحالی کا کام شروع کر دیا ھے۔ آئیسکو چیف چودھری عبدالرزاق کے متاثرہ علاقوں کی بجلی جلد بحال کرنے کے احکامات جاری۔  ترجمان آئیسکو کا مزید یہ کہنا ہے کہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں