شہرِراولپنڈی پانی کی نذ ر،بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری

 راولپنڈی (نیوزٹویو)گزشتہ روز سے جڑواں شہر وں میں بارشِ کا سلسلہ جاری ہے۔ نالہ لئی کے کیچمنٹ ایریاز میں چکلالہ کے مقام پر سب سے زیادہ 77 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پی ایم ڈی 55, شمس آ باد 37 اور سیدپورروڈ کے مقام پر 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول زیادہ سے زیادہ 11 فٹ  جبکہ گوالمنڈی پل پر 10فٹ رہا۔ جس کی وجہ سے اندرونِ شہر گلیوں، محلوں میں پانی بھر گیا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ایم ڈی واسا کی جانب سے  بتایا گیا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔ ترجمان واسا نے بتایا کہ ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود  نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجودہیں۔ ترجمان واسا نےواضح کیا موجودہ حالات کے پیشِ نظر کسی  ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے  شہر کے ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود ہیں۔جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں