ضلعی انتظامیہ رعایتی نرخ پر چینی کی فروخت یقینی بنائے، وزیرِ خوراک عاطف خان

خیبر پختونخوا(نیوز ٹویو) وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا عاطف خان نے ہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ رعایتی نرخ پر چینی کی فروخت یقینی بنائے۔یہ بات وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا عاطف خان کے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔انہوں نے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختون خوا بھر میں ضلعی انتظامیہ چینی کے ذخیرہ اندوزوں پر کھڑی نظر رکھے۔وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کے معاملے میں خورد برد میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں