طلبااحتجاج کے دوران تھوڑپھوڑ اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پرمقدمات درج

اسلام آباد (نمائندہ نیوزٹویو ) وفاقی پولیس نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج عوام کا حق ہے لیکن قانون ہا تھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جا ئےگا وفقی پولیس نے فیض آباد پل اور ایکسپریس وے پر طلباء کی طرف سے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری و پرائیویٹ پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کےمعاملے پر مقدمات درج کر لیے ہیں تفصیلات کے مطابق سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور گاڑیوں کی توڑ پر تھانہ کھنہ میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں اوروفاقی پولیس نے مظاہروں میں شامل 24افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ شہری کی گاڑی کی توڑ پھوڑ اور اس کا سامان لوٹنے میں شامل دوملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق مظاہروں میں شامل افراد کے 41موٹر سائیکلوں کو بھی تھانہ میں بند کر دیا گیا ہے۔ایک مقدمہ سرکارجبکہ دوسرا شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے لیکن روڈ بند کر کے توڑ پھوڑ کرنا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ایسے شرپسند عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کی ضامن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں