غیرملکی شوہروں سے متعلق نیا نظام متعارف ، بچے ریاستی فوائد سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے

ریاض(نیوز ڈسک)سعودی عرب میں مقامی خواتین کے غیرملکی شوہروں سے متعلق نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ان کے بچے ریاستی فوائد سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایسے جوڑے جن میں شوہر غیرملکی اور بیوی سعودی ہیں ان کے لیے معاشرتی تحفظ کا نیا نظام آیا ہے، جس کے ذریعے غیر سعودی بچوں کو اس وقت تک اپنی سعودی والدہ کی پنشن سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی جب تک کہ وہ بیوہ یا مطلقہ نہ ہوں۔اس اقدام کا مقصد سعودی بیویوں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اہلیت کی شرط کے آرٹیکل 6 کا اعلان کیا جس کے ذریعے غیر سعودی بچوں کو پنشن سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے سعودی خواتین کو اپنے شوہر سے شادی کا ثبوت پیش کرنا ہوگا اس کے لیے مملکت میں مستقل طور پر مقیم رہنا بھی ضروری ہے۔یہ بھی شرط رکھی گئی ہے کہ سعودی بیویاں پنشن کی تاریخ سے قبل سال میں مسلسل تین ماہ یا غیر مسلسل تین مختلف مہینوں سے زیادہ مملکت سے باہر مقیم نہ رہتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں