فائرنگ اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان جاوید گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ وارث خان پولیس کی اہم کاروائی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم ارسلان جاوید کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزم  کی نشاندہی پر وارث خان پولیس نے ارسلان جاوید کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا۔ دوران ریڈ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ کی جس سے ملزم کا ساتھی زخمی ہوا اور ملزم ارسلان موقعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری مجرم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او وارث خان کی نگرانی میں اظہر گوندل اے ایس آئی اور پولیس ٹیم نے کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں اپریل 2020ء میں درج کیا گیا تھا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ ایس پی راول ضیاء الدین احمد کی طرف سے ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں