فائرنگ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) ائیر پورٹ پولیس کی اہم کاروائی میں ہوائی فائرنگ کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اُس کی تشہیر کرنے والا ملزم نجیب علی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پسٹل 30 بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم کے خلاف کاروائی ایس ایچ او ائیر پورٹ کی سربراہی میں ایس آئی عثمان عباس اور ان کی ٹیم نے کی۔ ایس پی پوٹھوہار کی طرف سے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش۔ ایس پی پوٹھوہار تصور اقبال کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں