فیروز خان کا ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار،متاثرہ خاندانوں کیلئے دعاگو

معروف پاکستانی اداکار فیروز خان گزشتہ روز سندھ کے شہر ڈہرکی کے قریب ہونے والے افسوسناک ٹرین حادثے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیےدعا گو ہیں۔اداکار فیروز خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس افسوسناک ٹرین حادثے سے متعلق ایک خبر کا لنک شیئر کیا ہے۔فیروز خان نےاپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’وہ حادثے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے دعا گو ہیں۔‘واضح رہے کہ ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب گزشتہ روز پیش آنے والے ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 62 ہو چکی ہے جبکہ سو سے زائد زخمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں