لاہورائیرپورٹ پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی، محمد حفیظ کی تنقید

اسلام آباد(ویب نیوز)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر محمد حفیظ لاہورائیرپورٹ پر  کورونا  ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر برس پڑے۔ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے  لاہور ائیرپورٹ کے مختلف کاؤنٹرز پر موجود ہجوم کی تصویر شیئر کی

تصویر میں ہجوم کو سماجی فاصلے اور ماسک کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے۔محمد حفیظ نے اپنی ٹوئٹ میں لاہور ائیرپورٹ ایوی ایشن اتھارٹی پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور ائیرپورٹ پر کاؤنٹرز کے مناظر دیکھیں، یہاں کوئی کورونا ایس او پیز نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں