نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے دوکاندار کو موت کے گھاٹ اتار دیا

لاہور میں باغبانپورہ کے علاقے سراج پورہ ميں دکان دار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا اور پولیس کے مطابق اعجاز نامی شخص سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ مقتول موبائل ریپیرنگ کی دکان پر کام کرتا تھا۔مقتول کی بیوی کے مطابق فائرنگ نوید نامی شخص نے کی کیونکہ نوید سے تين ماہ قبل اعجاز کا جھگڑا ہوا تھا۔ مقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتيش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے قاتل کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں