لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، پی سی بی

اسلام آباد(نیوزٹویو)پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے تقریباً 50 سال بعد لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجا نے ای ایس پی این کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے نام بدلنے کی کوششوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ  پہلے ہی متعدد اسپانسرز سے گفت و شنید کررہا ہے۔ اس کے علاوہ بہتر اسپانسرز ملنے کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سمیت دیگر اسٹیڈیمز کے نام بھی جلد ہی تبدیل کیے جائیں گے۔یہ اسٹیڈیم 1959 میں بنا تھا جس کا نام ‘لاہور اسٹیڈیم’ رکھا گیا تھا، بعدازاں 1974 میں لیبیا کے صدر  معمر قذافی نے لاہور میں ہونے والے او آئی سی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو ایٹمی ہتھیار ملنے کے حق میں  تقریر کی جس کے بعد پاکستان کے اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اس اسٹیڈیم کا نام لیبیا کے صدر کے نام پر ‘قذافی’ رکھ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں