لاہور کے شہریوں کے لیے ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنے گا

لاہور(نیوز ڈسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہم صوبائی دارالحکومت میں ایک ہزار بستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنائیں گے۔ لاہور کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ پنجاب کے وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ لاہور پاکستان کا دل اور معاشی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے۔ اس شہر کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، لاہور کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے تقریباً28ارب مختص کیے ہیں۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں انفرااسٹرکچر کے میگاپرا جیکٹس شروع کیے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انڈرپاس اور اوورہیڈ کی تکمیل سے شہریوں کوسہولت میسر ہو گی۔ لاہور کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنائے گئے ہیں، ذاتی نمودونمائش کے منصوبوں کی جگہ عوامی ترجیحات مدنظر رکھیں۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ پانی کی قلت مدنظر رکھ کر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا، منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال 1ارب50کروڑ رکھےجارہے ہیں، حکومت لاہور میں ایک ہزاربستروں پر مشتمل جدید اسپتال بنائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں