لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزبارش،ایمرجنسی کیمپ فعال

لاہور(نیوزٹویو)لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ہوگیا۔لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ، ایجرٹن روڈ، حبیب اللہ روڈ، گڑھی شاہو،مال روڈ، شملہ پہاڑی،کینال روڈ،گوالمنڈی اورملحقہ علاقوں میں تیز بارش  ہوئی۔ایم ڈی واسا کے مطابق  لاہور  میں بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں ایمرجنسی کیمپ فعال کردیے گئےہیں اور تمام ڈسپوزل اسٹیشنز مکمل استعداد پر چلائے جارہے ہیں۔ایم ڈی واسا  کا کہنا تھا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کی صورت میں  جنریٹرز کو اسٹینڈ بائے پر رکھا گیا ہے جب کہ انڈرپاسز سے پانی کے بر وقت نکاس کے لیے پمپس آپریشنل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں