متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا سندھ اسمبلی کا دورہ

کراچی(نیوزٹویو)کراچی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سندھ اسمبلی کا دورہ کیا ہے۔قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو خوش آمدید کہا۔قونصل جنرل یو اے ای نے سندھ اسمبلی کی پرانی اور نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو سندھ اسمبلی کے تمام تر شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔قائم مقام اسپیکر ریحانہ لغاری نے متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں