مجھے نا صرف گالیاں نکالیں، دھمکیاں دیں اور ہراساں بھی کیا، فردوس عاشق اعوان

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں قادر مندوخیل نے میرے مرحوم والد کو ننگی گالیاں نکالیں۔ مجھے نا صرف گالیاں دیں بلکہ دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں بھی کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل نے مسلسل میرے خلاف فحش زبان استعمال کی۔ وقفے کے دوران مجھے اور میرے والد صاحب کو غلیظ اور ننگی گالیاں دیں۔  جس طرح سے میرے مرحوم والد کے حوالے سے اس نے نازیبا کلمات ادا کئے، مجھے نا صرف گالیاں نکالیں، دھمکیاں دیں اور ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ قادر مندوخیل کی اس بدکلامی اور بد زبانی کی وجہ سے مجھے اپنے سیلف ڈیفنس میں یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا کیونکہ اس سے میری سیاسی ساکھ اور عزت داؤ پر لگی ۔ جو ویڈیو لیک کی گئی یہ سلیکٹو ویڈیو لیک ہوئی ۔ میں چاہوں گی کہ مکمل ویڈیو لیک ہو ۔ تاکہ عوام تک یہ حقائق پہنچیں کہ اس نے کس طرح مجھے اس انتہائی قدم پر مجبور کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ میں نے قانونی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کروں گی کہ مجھے 62,63 کے تحت مندوخیل کے خلاف نہ صرف وویمن ہراسمنٹ بلکہ بدنامی کے کیس کے حوالے سے بھی اپنی ترجیحات طے کرنا ہیں۔ قانونی چارہ جوئی کرنا میرا حق ہے اور میں اس کو بروئے کار لاؤں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں