محکمہ صحت کو لاکھوں روپے کا چونہ لگ گیا

بہاولپور(نیوز ڈسک)محکمہ صحت میں الٹرساؤنڈ مشینوں کی خریداری میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف ہوا، سپلائر نے چینی الٹراساؤنڈ مشین امریکی ساخت کا لیبل لگاکر محکمہ صحت کو بیچ دی۔ محکمہ صحت میں الٹرساؤنڈ مشینوں کی خریداری میں کروڑوں کے گھپلے کا انکشاف سامنے آیا۔محکمہ صحت کےافسران نے بھی ٹیکنیکل انسپکشن نہ کراکر بھاری مال کمایا ، چینی مشین کی مارکیٹ میں قیمت 3لاکھ جبکہ امریکی مشین کی قیمت7لاکھ 65ہزار ہے۔محکمہ صحت نےرورل ہیلتھ سینٹرکیلئےیورپی اور امریکی مشینوں کی سپلائی کاٹینڈرجاری کیا ، لاہورکے سپلائرنے 18امریکی ساختہ مشینوں کی سپلائی کاٹینڈرحاصل کیا۔سی او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری کیلئےڈپٹی کمشنر نے کمیٹی بنادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں