مری،برفباری میں پھنس کر جاں بحق ہو نے والے 8بچوں سمیت 22افرادکےناموں کی فہرست جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) انتظامیہ نےمری میں برفباری میں پھنس کرسردی کی شدت سےآٹھ 8بچوں سمیت 22افراد کے جاں بحق ہو نے کی تصدیق کرتے ہو ئے ان کے ناموں کی فہرست جا ری کر دی ہے اس کے ساتھ اموات میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کر دیا ہےریسکیو حکام کے مطابق مری میں برفباری کے دوران ہونے والی اموات کی تعداد 22 ہو چکی ہے جس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ روڈ بند ہونے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مری میں جاں بحق ہونے والے 22افراد کے ناموں کی فہرست

مری میں دو روز سے برفباری جاری تھی اور گزشتہ رات بھی برفباری جاری رہی۔ صبح جب شہریوں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں سیاح بے ہوش تھے یا پھر ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔ریسکیو حکام نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔ 

مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے۔ مری میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں