موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تھانہ ریس کورس پولیس کی موثر کاروائی میں موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے  05 چوری شدہ موٹر سائیکلز اور موٹر سائیکل کے سپئر پارٹس کے فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 19 ہزار800 روپے برآمد۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان میں انعام ذوالفقار مسیح اور ظہیر عباس شامل ہیں۔  ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی دوران تفتیش کی گئی۔ ملزمان کے خلاف کاروائی ایس ڈی پی او کینٹ کی سربراہی میں ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم نے کی۔  ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔  سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ڈی پی او کینٹ ، ایس ایچ او ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں