موٹر وے پولیس نےمری میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا

مری (نیوزٹویو) موٹروے پولیس نےمری میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ہے ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مری میں برفباری کے بعد سیاحوں کا رش ہو گیا جس کے باعث موٹروے پولیس نے شہر میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق رش کے باعث ٹریفک کا رخ نیشنل ہائی وے لوئر ٹوپہ کے مقام سے موڑ دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسٹنٹ کمشنر مری عمر مقبول،ڈی ایس پی ٹریفک اجمل ستی اورموٹروے پولیس ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے موقع پر موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں