وزیراعظم شہباز شریف کل 3 روز کے دورے پر ترکی روانہ ہوں گے

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ کل 3 روز کے دورے پر ترکی روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کریں گے۔وزیر اعظم کے ترکی کے دورے میں دو طرفہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوگی۔ترکی کے دورے سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس بلا لیا، اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔اجلاس میں وزارت خارجہ، کامرس، انڈسٹریز اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کے حکام شریک ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں