وزیرِ اعظم شہباز شریف کاکوئٹہ میں بجلی نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس

اسلام آباد(نیوزٹویو)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں بجلی نہ ہونے کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزیرِ اعظم نے منسٹری آف پاور کو فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کوئٹہ میں بجلی کی فوری فراہمی کی ہدایت کی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو فی الفور حل کیا جائے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے سبب کوئٹہ کا زمینی اور مواصلاتی رابطہ منقطع ہے جبکہ آج صبح سے فضائی آپریشن بھی معطل ہے۔کوئٹہ میں موبائل فون بند اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ پی ٹی سی ایل نیٹ ورک بھی بند ہوگیا ہے۔گراؤنڈ انٹرنیٹ بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی بند ہونے سے موبائل فون کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور انٹرنیٹ سروسز کا نظام بیٹھا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں