ویکسینیشن مراکز پر اساتذہ کی چلاکی

پشاور (نیوز ڈیسک) کورونا ویکسینیشن سنٹرز میں اساتذہ کی جانب سے رجسٹریشن کر کے ویکسین کا ٹیکہ نہ لگانے اور آنکھ بچا کر نکل جانے پر محکمہ صحت نے محکمہ تعلیم سے رابطہ کر لیا۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبے بھر کے ویکسی نیشن سنٹرز سے شکایت موصول ہو رہی تھیں کہ اساتذہ سنٹر آ جاتے ہیں، کاونٹر پر رجسٹریشن کر لیتے ہیں، رجسٹریشن کا کوڈ موصول ہو کر اگلے کاونٹر پر کوڈ دیکھا کر ویسکینیشن کی رجسٹریشن کر لیتے ہیں۔ تاہم ٹیکے لگانے والے کاونٹر سے آنکھ بچا کر نکل جاتے ہیں اور سکول اور ضلعی حکام کو وہی میسج اور رجسٹریشن دکھاتے ہیں کہ ان کی ویسکی نیشن ہو چکی ہے۔ ان شکایات پر محکمہ صحت نے محکمہ تعلیٍ کے حکام سے رابطہ کیا ہے کہ میسج اور تصاویر دکھانے والے اساتذہ کی ویکسینیشن نہیں ہوئی اور ان کی تنخواہ سے متعلق قانون کے مطابق عمل کیا جائے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اضلاع میں تقریباً  5 ہزار اساتذہ نے یہ عمل کیا ہے کیونکہ اتنی ہی مقدار میں ویکسینیشن سنٹرز پر اعداد و شمار کے مطابق اضافی ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں