ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ کاجعلی معذوروں اور خواجہ سراوں کے روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن

راولپنڈی (نیوزٹویو)راولپنڈی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ کاجعلی معذوروں اور خواجہ سراوں کے روپ دھار کر بھیک مانگنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق اکتوبرکے مہینے میں مرد، عورتوں، بچوں اور خواجہ سراﺅں سمیت2286 افراد کو گرفتارکر کے 51ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ بھیک مانگنے والے26 بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیے گئے سی ٹی او راولپنڈی نے اینٹی بیگر سکواڈ کے انچارج آصف مرزا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہرا قبال کا کہنا ہےغریب ہونا جرم نہیں بلکہ اپنے آ پ کو دوسروں کے لیے محتاج بنانا جرم ہےگداگروں کی سرگرمیوں سے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے بلکہ حادثات کا اندیشہ بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری دوران ڈرائیونگ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کریں پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی سے نا صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی ٹریفک سگنلز کو گدا گری جیسی لعنت سے پاک کیا جا ئے گا۔عوام کی محنت کی کمائی ان دھوکہ بازوں کے ہاتھ نہیں لگنے دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں