پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد(نیوزٹویو)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ کئی اہم بل منظوری کے لیے پیش کرے گی۔ ان بلز کی منظوری کے لیے ایوان میں موجود ارکان کی سادہ اکثریت درکار ہے۔پارلیمنٹ میں حکومت اور اتحادیوں کی تعداد 221 ہے۔  دوسری  جانب متحدہ اپوزیشن کی تعداد 213 ہے۔ سینیٹر دلاور خان گروپ کی بھی 6 اہم نشستیں ہیں۔ دونوں ایوانوں میں موجود ارکان کی کل تعداد 440 ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں