پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

اسلام آباد (نیوزڈ یسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن (این سی او سی) وفاقی وزیر اسد عمر اور لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ویکسینیشن مہم جاری ہے۔ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین کے لیے ویکسینیشن لازمی قرار دی جائے گی۔  پبلک سیکٹر کے تمام ملازمین کی ویکسینیشن 30 جون تک مکمل کی جائے گی۔ ویکسینیشن ویریفکیشن کے لئے این سی او سی آئی ٹی کے استعمال سے سرٹیفکیٹس کے اجرا کا نظام رواں ماہ کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔ این سی او سی نے ہفتہ میں 2 کے بجائے 1 دن چھٹی کی اجازت دے دی۔ این سی او سی کے مطابق وفاقی اکائیاں چھٹی کے لئے دن کا انتخاب اپنی مرضی سے کر سکتے ہیں۔ 50 فیصد ورک فرام ہوم پالیسی میں نرمی جبکہ دفاتر میں 100 فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی۔ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر ہفتے میں 2 روز کی پابندی ختم کر دی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد کے بجائے 70 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت دے دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں