پتنگ بازی کے خطرناک کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ڈی آئی جی ساجد کیانی

لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیا اور کہا شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصرسے رعایت نہ برتی جائے۔ شہر بھر میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ رات میں پتنگ بازی کے خلاف ٹیمیں متحرک رہیں، کھمبوں،فلائی اوورزسے لٹکتی ڈورکو ہٹانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ پتنگ بازی کیخلاف مساجد سے اعلانات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور شہریوں کی زندگیوں سےکھیلنےوالےعناصرسےرعایت نہ برتی جائے۔گزرشتہ روز 77افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیےگئے تھے، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن سے52 پتنگ باز ، لاہور کے تھانہ نشترکالونی کی حدود سے14، کوٹ لکھپت 3 اور کاہنہ سے 8 پتنگ بازوں کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے قبضےسے درجنوں کی تعداد میں پتنگیں اور مانجھے چرخیاں برآمد ہوئی ، جنہیں پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کسی شہری کو پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کی اجازت نہیں دی جائے گی، تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقوں میں ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں