پنجاب میں ایک اور افسوسناک واقعہ،ننھی کلی درندگی کا شکار، مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ننکانہ صاحب(نیوز ڈسک) پنجاب میں ایک اور ننھی کلی درندگی کا شکار ہوگئی۔افسوسناک واقعہ پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کے نواحی گاؤں میں پیش آیا، جہاں غریب محنت کش کی سات سالہ بیٹی غلام فاطمہ گزشتہ روز گھر کے باہر سے لاپتہ ہوئی۔بچی کے لاپتہ ہونے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی اور مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت بچی کو تلاش کرنے لگے، اہل خانہ نے غلام فاطمہ کے لاپتہ ہونے کی خبر پولیس کو بھی کی جس کے بعد پولیس نے بھی بچی کو تلاش کرنے کے کارروائی شروع کی تاہم تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔آج علی الصبح ایک بار پھر بچی کی تلاش شروع کی گئی تو سات سالہ غلام فاطمہ کی نعش گاؤں کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی، غم سے نڈھال والدین پر قیامت ٹوٹ پڑی ۔اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ معصوم غلام فاطمہ کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب میں اغوا کے بعد بچی کےقتل کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔افسوسناک واقعے پر سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ اس واقعےمیں ملوث ملزمان قانون کےتحت سخت سزاکےحقدارہیں، جلد ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کی جائے۔عثمان بزدار نے متاثرہ خاندان سےدلی ہمدردی واظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ہرصورت غلام فاطمہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں