پنجاب میں جزوی لاک ڈاون میں مزید توسیع کر دی گئی

پنجاب (نیوز ڈیسک) سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن 15 جون سے  30 جون تک نافذ العمل رہے گا جس میں تمام مارکیٹس کے  کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے۔ تمام مزارات پر صرف ویکسینیٹڈ لوگوں کو آنے کی اجازت ہو گی۔ 30 سال سے کم عمر لوگوں کو مزارات جانے کی اجازت نہیں ہو گی اور معروف مزارات کے سامنے ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔ ہفتے کو سرکاری و نجی دفاتر میں کام کی اجازت ہو گی جبکہ اتوار کو مکمل چھٹی ہو گی۔ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، طبی مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹر، پیٹرول پمپ، تندور، بیکری،ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز،, کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور تمام قسم کی منڈیوں  ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) کو   ہفتہ کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔ اتوار کے روز  بیکریز، گروسری، کریانہ کی دکانیں، دودھ دہی کی دکانیں، مٹھائی ، سبزی اور پھل کی دوکانیں، گوشت کی دوکانیں، فوڈ ٹیک اوے، کو بھی 24 گھنٹے کھلنے کی اجازت ہو گی۔ ان ڈور ڈائننگ معمول کے مطابق مکمل طور پر بند رہے گی البتہ آوٹ ڈور ڈائننگ اور شاپنگ مالز کے فوڈ کورٹس کو رات 12.00 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہو گی۔ پنجاب بھر میں تمام انڈور  شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز اور مارکیز پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آوٹ ڈور شادی کی تقریبات کی اجازت  ہو گی۔ تمام دفاتر کو پورے عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے۔ جم کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے تاہم صرف ویکسینیٹڈ لوگ ورزش کے لیے آ سکتے ہیں۔ جمز  کے عملہ کی ویکسینیشن ضروری ہو گی۔ صوبہ بھر کے تمام سیاحتی مقامات کو ایس او پیز کے مطابق  کام کرنے کی اجازت ہے۔ تفریحی مقامات کو 50% گنجائش کے ساتھ کھلنے کی اجازت ہو گی لیکن سینما اور تھیٹر مکمل طور پر بند رہیں گے۔ ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس جیسے کہ مارشل آرٹس ،کبڈی اور رگبی وغیرہ  پر مکمل پابندی ہو گی،ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی۔ تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان اور اندر  چلنے والی ٹرانسپورٹ  کو٪70 گنجائش کے ساتھ چلنے کی  اجازت ہو گی۔ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔ صعنت اور زراعت کے شعبے کو استثنی حاصل ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے۔ تمام شہری ما سک کی پوری طرح پابندی کریں گے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ماسک پہنے،بار بار ہاتھ دھونے،بلا ضرورت کسی بھی سطح کو چھونے اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے جیسے ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں